0

خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا چاہیے،نصرت آرا ء

پشاور(مانند نیوز)ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن  نصرت آرا ء نے کہا ہے کہ  ہمیں کسی اور معاشرے کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے معاشرے کو درست کرنا ہوگا، خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ قوانین بنائے گئے ہیں مسئلہ ان قوانین پر عملدر آمد کرانے کا ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا چاہیے تاکہ 52 فیصد آبادی سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے فائدہ لیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مردان میں ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام  ضلع مردان میں گزشتہ چار سالوں  کی کارکردگی کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اجلاس میں   جذبہ گروپ، وویمن لیڈرز، کونسلر، وویمن ووٹر نیٹ ورک، یوتھ گروپ، میڈیا اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی،نصرت آرا ء نے میڈیا کو بتا یا کہ جذبہ پروگرام کے تحت ہماری ویمن لیڈرز اور ویمن ووٹر نیٹ ورک نے بلدیاتی انتخابات سے قبل آگاہی مہم چلائی تاکہ وہ اپنا ووٹ استعمال بھی کریں اور خود الیکشن میں بھی حصہ لیں۔ ہماری ویمن لیڈرز نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے بھی بہت کام کیا ہے انکے مسلے اپنے فورم کے ذریعے حل کیے اور ڈی آر سی  تک جانے میں بھی رہنمائی کی اورخواتین کی سیاست میں شمولیت کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا، میڈیا معاشرہ کی اس حساس مخلوق کے حق میں آواز بلند کریں اور ان کو بنیادی حقوق دینے کے لئے اپنے قلم کا بھر پور استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ ضلع مردان کے پانچ یونین کونسل میں جذبہ پروگرام کے ممبرز نے کم از کم 6000 غریب اور نادار خواتین کوشناختی کارڈان کے دہلیز پر پہنچایا اس کے علاوہ ہماری ممبرز خواتین نے پانچ یونین کونسلز میں خواتین کو علاج معالجہ، انصاف،اور دیگر کئی بنیادی ضرورریات کے لئے دن رات بے لوث خدمات انجام دیں۔ نصرت آراء نے مزید کہا کہ خواتین کو سیاست میں کھڑا کرنے کے لئے ہم نے آ ئندہ الیکشن میں ایک خصوصی پلان ترتیب دی ہے جس کا واحدمقصد یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ مردان سے کم از کم مڈل طبقے کے ایک ایم پی اے اور ایک ایم این اے اسمبلی میں پہنچ کر ضلع مردان کے تمام خواتین کی آواز بنے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے تمام ممبرز خواتین پر ناز ہیں وہ بلا شبہ ضلع مردان کے تمام یونین کونسلز میں پوریایمانداری کے ساتھ بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں