0

درہ آدم خیل میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کا ایک اہم اجلاس

کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کا ایک اہم اجلاس آکسفورڈ پبلک سکول اینڈ کالج بابوزی کلے درہ آدم خیل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت کالج ہذ ا کے پرنسپل محمد جمیل نے کی۔ اجلا س میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت کے بعد کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ پرنسپلز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلبہ کو حال اور مستقبل میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کوآج جن جن مسائل کا سامنا ہے ان کا اولین حل اتفاق واتحاد میں مضمر ہے لہٰذا اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمیں اپنے اتفاق و اتحاد کومزید مضبوط و مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک و قوم کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اپنے طلبہ کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں کہ وہ بھی ملک و قوم کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہر دم تیار رہیں کیونکہ آپ ہی اس ملک کے روشن مستقبل اور سلامتی کے محافظ ہیں۔ ہم اور آپ مل کر افواج ِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہر مشکل کا سامنا کریں گے اور اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ہم پاک فوج کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اورآئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ ان کو کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔  افواج ِ پاکستان ہماری آن بان شان اور ہماری جان ہیں۔اجلاس میں پرنسپل رحمان، پرنسپل روزی خان، پرنسپل خالد،پرنسپل سلیم، پرنسپل خلیل، پرنسپل زاہد عمر، پرنسپل ابراہیم اور دیگر پرنسپلز بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں