0

راولپنڈی ٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان پاکستان کو آخری سیشن میں 74 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری 268 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ میچ کے پانچویں روز پاکستان کا کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ یوں فتح کے بعد انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 80رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امام الحق اور سعود شکیل وکٹ پر موجود تھے۔انگلینڈ کے لیے دن کا آغاز شاندار انداز میں ہوا اور امام الحق گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد جیمز اینڈرسن کی وکٹ بن گئے۔تیسری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی قومی ٹیم دبا ومیں آ گئی اور سعود شکیل اور نئے بلے باز محمد رضوان نے حد سے زیادہ محتاط انداز اختیار کر لیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے 10 اوورز میں صرف 8رنز بنائے تھے اور جیمز اینڈرسن کے سامنے بالکل بے بس نظر آتے تھے۔تاہم بعد میں دونوں نے نسبتا پراعتماد انداز میں بیٹنگ شروع کی اور سعود شکیل نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کھانے کے وقفے کے فورا بعد انگلینڈ اس وقت بڑی کامیابی ملی جب محمد رضوان 46 رنز بنانے کے بعد جیمز اینڈرسن کی وکٹ بن گئے۔سعود شکیل نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو 198 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر سعود 76 رنز بنانے کے بعد انگلش کی شاندار فیلڈ پلیسمنٹ کا شکار بن گئے، انہوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد تجربہ کار اظہر علی ایک بار پھر میدان میں آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی جس سے میچ میں پاکستان کی فتح کی امیدیں روشن ہوگئیں لیکن اولی رابنسن نے یکے بعد دیگرے دو اوورز میں آغا سلمان اور اظہر علی دونوں کو آٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، اظہر نے 40 اور آغا نے 30 رنز بنائے۔زاہد محمود کا تجربہ کار جیمز اینڈرسن کے سامنے بس نہ چلا اور وہ بھی ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹنے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے جبکہ دو گیندوں بعد اینڈرسن نے حارث روف کو بھی چلتا کردیا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے میچ کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کی سنچری کی بدولت 657 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعی اسکور بورڈ پر سجایا تھا۔اس کے جواب میں اوپنرز کے ساتھ ساتھ کپتان بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بھی پہلی اننگز میں 579 رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں انگلش ٹیم نے حد سے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا تھا اور 264 رنز سات کھلاڑی آٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی اور پہلی اننگز کی لیڈ کی بدولت پاکستان کو فتح کے لیے 343رنز کا ہدف دیا تھا۔قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتدا میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔قومی ٹیم میں انگلیں ڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9دسمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں