0

سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں،ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر انعام اللہ طورو

پشاور(مانند نیوز)ڈائر یکٹر  سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ انعام اللہ طورو نے کہا کہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصو صی افراد کو قومی دھارے میں شامل کیا جانا بہت اہمیت کا حامل ہے اور خصوصی افرادکی معاشی خودمختاری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ خصوصی افراد کو سماجی و معاشی ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے  سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان میں سا ئبان ڈیولپمنٹ آرگنا ئزیشن  مردان کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب میں سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، سکول انتظامیہ اور خصوصی بچوں نے آئے ہوئے مہمان خصوصی  کا زبردست انداز میں استقبال کیا۔ تقریب کے آغاز میں تلاوتِ پاک کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ خصوصی بچوں نے مختلف کرداروں میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا جسکو حاظرین نے بھر پور طریقے سے سراہا۔ تقریب میں  ریشم جہانگیر اے ایس پی شیخ ملتون ٹاون مردان  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت پر انتہائی خوشی ہوئی اور فخر محسوس کر رہی ہوں،  مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ان افراداور بچوں کو معذور نہیں بلکہ یہ تمام سپیشل اور منفردہے، محکمہ پولیس کی دروازے ان تمام بچوں کی خدمت اور داد رسی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں یہ تمام بچے بے فکر ہو کر تعلیم کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ کرکے دیگر افراد کی طرح ملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سا ئبان ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مردان  نے تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان  میں نقد انعامی رقم تقسیم کی۔ مہمانِ خصوصی انعام اللہ خان طورو کو ایس۔ڈی۔او مردان کی جانب سے سوو نئیر پیش کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں