0

نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لئے تقریبات کا انعقاد ضروری ہے ، الیکشن کمشنر ہنگو

ہنگو(مانند نیوز) ووٹر ڈے  بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، طلباء و نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لئے تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔ انتخابی فہرستیں اور امتحانی عمل میں عوام کی دلچسپی جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو اصغر خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے جس کا کام ازادانہ ممصفانہ اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری سے لیکر فہرستوں کی تصحیح، ووٹوں کی منتقلی اور انتخابی عملے کی ٹریننگ تمام معاملات میں الیکشن کمیشن کا عملہ کام کر رہا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر  اصغر خان نے کہا کہ 7 دسمبر کو ملک بھر میں ووٹر ڈے منایا جائے گا جس کے لئے ضلع ہنگو میں بھی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ تبدیلی کا موثر اور پر امن زریعہ ہے نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت اور تقدس سے روشناس کرانا الیکشن کمیشن سماجی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اصغر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہنگو کا عملہ  عوام کی رہنمائی کیلئے موجود ہے ووٹ اندراج اور دیگر متعلقہ معاملات میں عوام الیکشن کمیشن کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں اور انہیں اس ضمن میں مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں