0

ایس ایس ٹیز اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاجی دھرنے کا عندیہ دے دیا

ہنگو(مانند نیوز) ایس ایس ٹیز اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاجی دھرنے کا عندیہ دے دیا۔ صوبائی حکومت وقت پر مطالبہ تسلیم نہیں کرتی تو اپنے جائز حق کی حصول تک احتجاج کیا جائے گا، ایس ایس ٹیز کی سکیل نمبر 17 میں اپ گریڈیشن 26 دسمبر کے احتجاجی دھرنے سے قبل کی جائے۔ ذو الفقار احمد صدر ایس ایس ٹیز ویلفیر ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ نے بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس ٹیز اپ گریڈیشن کا مرحلہ وار احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس پر صوبائی صدر ایس ایس ٹیز ویلفئیر ایسوسی ایشن نے حکومت خیبر پختونخوا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپ گریڈیشن کمیٹی جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، لاء ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکیل نمبر 17 کی منطوری اپریل 2021 میں دی تھی اور سیکرٹری ایجو کیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایس ایس ٹیز کی 2 ماہ کے اندر اپ گریڈ کیا جائے لیکن عرصہ ڈیڑھ سال سے زائد گزرنے کے باوجود ہمیں ہمارا جائز حق نہیں دیا جا رہا جسکی وجہ سے صوبہ بھر کے ایس ایس ٹیز شدید تشویش میں متبلاد ہیں کیونکہ پورے ملک میں ایس ایس ٹیز کا بنیادی سکیل 17 ہے اور اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کی قرار دار اور معزز عدالت عالیہ پشاور کا فیصلہ بھی ایس ایس ٹیز کے حق میں ہو چکا ہے  لیکن صوبائی حکومت نوٹیفیکشن جاری کرنے میں روایتی لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اساتذہ کام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ حکومت وقت کو خبردار کرتے  ہیں کہ وہ 26 دسمبر  کے احتجاجی دھرنے سے قبل ہماری جائز ڈیمانڈ پوری کرے بصورت دیگر بنی گالا میں اساتذہ کرام تاریخی احتجاج کریں گے جو نو ٹیفیکیشن کے اجراء تک جاری رہیگا جسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت پر ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں