0

حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، کامران بنگش

ایبٹ آباد (مانند نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و پروچانسلرمحمد کامران بنگش نے منگل کے روز ہری پور یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔جہاں انہوں نے یونیورسٹی سے بیچلر، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنیوالے 510 طلبا و طلبات میں ڈگریاں اور 239 طلباء و طالبات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر میڈل دیئے۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم محمد کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پورے صوبے میں یونیورسٹیاں اور کالجز قائم کئے ہیں ہماری حکومت یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے کسی زمانے میں ہزارہ احساس محرومی کا شکار تھا ہمارے دور میں ہزارہ کو ہر شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ترقی دی گئی کیونکہ ہزارہ کی ترقی خیبرپختونخوا کی ترقی ہے ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ محروم طبقہ کو اوپر اٹھانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت نوجوانوں سے امید رکھتی ہے کہ وہ اس ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔ ہماری حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور انہیں ترقی کے ہر ممکن مواقع دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہمارا صوبہ تعلیمی میدان میں سب سے آگے ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سیاحت اور خوبصورتی میں ایک ماڈل ہے۔انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو کہا کہ اگر ہمارا نوجوان خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک ترقی کرے گا اس ملک کی تعمیر وترقی میں ملک کو موجودہ مشکل حالات سے نکالنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ نوجوان ہی علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہیں کیونکہ ہمارا نوجوان اس ملک کی تمام صورت حال سے بخوبی اگاہ ہے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے  کہا کہ اس وقت ملک میں میڈیا وار کا دور دورہ ہے اس لیے نوجوانوں نے اس سے الرٹ رہنا ہے آپ نے ملک کے مشکل حالات کو نہیں دیکھنا بلکہ اسے مشکلات سے نکال کر ترقی ک یہ راہ پر گامزن کرنے کے لییکام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ کے منصوبوں پر ہری پور یونیورسٹی میں 90 فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں اور مزید بھی صوبائی حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں 35 یونیورسٹیاں پبلک سیکٹر میں چل رہی ہیں۔ حکومت کو   معاشی مشکلات کا سامنا ضرور ہے لیکن انشاء اللہ بہت جلد ہم اس مشکل  پر قابو پالینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں