0

ضمنی امتحانات 2022 اگلے سال مارچ میں متوقع، ڈاکٹر محمد زبیر

کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے  بی اے بی ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو  کے ضمنی امتحانات برائے  سال2022  کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو مارچ 2023 میں منعقد ہونگے ۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر نے بتایا  ہےکہ  ضمنی امتحانات میں صرف پہلے  سے رجسٹرڈطلباء وطالبات داخلہ کے اہل ہیں ـانہوں نے مزید بتایا ہے کہ داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2022 جبکہ 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16 جنوری  ـ دگنی فیس کے ساتھ  23 جنوری جبکہ تگنی فیس کے ساتھ 30 جنوری 2023 مقرر کی گئی ہے ـ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں