0

ملاکنڈ یونیورسٹی کا ملک بھر جامعات میں ایک نمایاں مقام ہے،ڈاکٹر رشید احمد

چکدرہ (مانند نیوز) بلاشبہ ملاکنڈ یونیورسٹی کا ملک بھر بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن کے تعلیمی میدان میں ایک نمایاں مقام ہے مقامی سطح پر یہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کے لئے ماں کادرجہ رکھتی ہے جس کے آغوش میں وہ تعلیمی پرورش پار رہے ہیں، یونیورسٹی کو قائم ہوئے ابھی بیس سال ہوئے مگر تعلیم وتحقیق کے شعبوں سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ ملک بھر کے جامعات میں منفرد مقام رکھتی ہے ا  یشیاء کے رینکنگ میں ملاکنڈ یونیورسٹی نے خیبرپختونخوامیں پہلی،قومی سطح پر 9ویں اور ایشاء کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے اس وقت یونیورسٹی اف ملاکنڈ میں تیس سے زیادہ ڈیپارٹمنٹ میں سات  ہزار سے زیادہ طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں حسب روایت ہرسال یوم تاسیس منایاجاتاہے یونیورسٹی اف ملاکنڈ کے  فاوینڈیشن ویک کے تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان دار شاہ سے لیکر اب تک جتنے بھی وائس چانسلرز ائے ہے اس نے یونیوسٹی کے لیے گران قدر خدمات سرانجام دی ان کی کارکردگی کی وجہ سے یونیورسٹی ملک کے بہترین جامعات میں شمار کئے جاتے ہیں اور ان کے نام سنہرے حروف سے لکھا جائیگا انھوں نے کہا کہ تعلیم وتحقیق کے شعبوں کی ترقی اور فروغ پر توجہ مرکوز کر اولین ترجیح ہے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد، رجسٹرار  ڈاکٹر حیات اللہ ، پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز، سپیشل طالب علم انعام اللہ اور فیکلٹی ممبرزکے ہمراہ کیک کاٹ کر فاونڈیشن تقریب کاافتتاح کیااس موقع پر  وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد نے فیکلٹی ممبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں کاتسلسل قائم رکھنے پر زوردیا،  یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گل داؤدی کی سالانہ نمائش بھی کی گئی جس میں تیس سے زیادہ مختلف اقسام کے خوبصورت موسمی پھول رکھے گئے تھے،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد اور سپشل طلباء نے نمائنش کاافتتاح کیا، پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز،رجسٹرار ڈاکٹرحیات اللہ،پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر مراد سمیت تمام فیکلٹی ممبرز،انتظامی عملہ اورطلبہ کی کثیرتعداداس موقع پر موجود تھی،گل داؤدی کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کہاکہ پھولوں کا انسانی مزاج کوخوشگوار بنانے میں کلیدی کردار ہوتاہے گل داؤدی کی نمائش پھولوں کاحسین امتزاج ہے یہ ایک اچھی کوشش اور قابل تحسین اقدام ہے گل داودی نے خزان میں بہار کا موسم بنایا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اج پھر موسم بہار شروع ہوا ہے  انہوں نے یونیورسٹی کے، اساتذہ اور انتظامی عملہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں مبارکباددیانھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں  یونیوسٹی اف ملاکنڈ مستقبل میں مثالی تعلیمی درسگاہ کی حیثیت سے عالمی سطح پر بہترین جامعات کی فہرست میں شمار ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں