0

تحصیل پروا میں ریجنل سپورٹس افیسر کی نگرانی میں انٹر کانسٹیونسی گیمز ٹرائلز کا انعقاد

ڈیرہ (مانند نیوز)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواہ کی جانب سے سپورٹس سٹیڈیم تحصیل پروا میں ریجنل سپورٹس افیسر انور کمال برکی کی نگرانی میں انٹر کانسٹیونسی گیمز ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، ٹرائلز میں پروا تحصیل بھر کے سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا گیمز میں کرکٹ ٹیپ بال،والی بال، سمیش بال،اور فٹ بال شامل تھے طلباء اور دیگر نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو ثابت کرنے کیلے بھرپور محنت کی اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ریجنل سپورٹس افیسر انور کمال برکی نے کہا کہ ڈائیریکٹریٹ آف سپورٹس آف خیبرپختونخواہ کی جانب سے ریجنل سپورٹس آفس ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر انتظاام یہ گیمز کنڈکٹ کروائے جا رہے ہیں خیبرپختواہ میں جتنے بھی کانسٹیٹونسیز ہیں وہاں پر یہ کنڈکٹ کروائے جا رہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ میں ہم نے ٹرائلز 5 دسمبر کو شروع کیئے ہیں ٹرائلز کروانے کا ہمارا مقصد کہ یہاں سے کرکٹ فٹبال اور والی سے ہم ٹیلنٹ ہنٹ  کریں جب یہ پانچ ٹیمیں بن جائیں گی تو ٹانک اور جنوبی وزیرستان کانسٹیٹیونسیز کے درمیان سپورٹس کمپلکس رتہ کلاچی میں مقابلے کروائے جائیں گے اور وہاں ایک زبردست میلہ لگے گا وہاں پر جو ٹیم کامیاب ہوگی وہ پشاور جائے گی 27/28 دسمبر کو پورے صوبے ریجنل کانسٹیٹیونسیز کے درمیان مقابلے ہونگے یہاں پر عمر کی حد انڈر 29 رکھی گئی ہھے جو بھی اس علاقے تحصیل پروا کا ووٹر ہھے وہ ان ٹرائل میں حصہ لے سکتا ہھے آج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خیبرہختواخواہ اور حکومت آپ کے دروازے پر آئی ہوئی آئیں اور بھرپور طریقے سے ٹرائلز میں حصہ لیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں