0

درود فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلشن کالونی میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہنگو(مانند نیوز) درود فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلشن کالونی حجرہ سیال اکبر میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں سے طبی ماہرین نے شرکت کی۔ فری میڈیکل آئی کیمپ میں ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا جبکہ مریضوں کو فری ادوایات اور فری عینک بھی فراہم کئے گئے۔ اس کے علاوہ وہ مریض جنہیں آنکھوں کی آپریشن کی ضرورت تھی انہیں کوہاٹ الشفاء اور دیگر ہسپتالوں میں فری آپریشن کیا جائے گا۔ اس موقع پر درود فاونڈیشن کے منہاج خان، حاجی سیال اکبر و دیگر  نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ فری میڈیکل آئی کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب عوام کو فائدہ پہنچانا ہے اور علاقہ عوام کو ان کے ویلج کونسل کی دہلیز پر ہائی سٹینڈر کو ڈاکٹروں کے زریعے مفت علاج فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فاونڈیشن کے زریعے ضلع بھر کے دیگر ویلج کونسلز میں مزید اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ منعقد کریں گے تاکہ غریب عوام اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں