0

سماجی برائیوں کے خلاف جہاد وقت کا تقاضہ ہے ، ڈپٹی کمشنر

ہنگو(مانند نیوز) سود اور منشیات کی روک تھام بے شمار سماجی برائیوں کا راستہ روک سکتی ہے، نوجوان نسل کے لئے تعمیری اقدامات منشیات کی حوصلہ شکنی کے لئے بہترین عمل ہے،  اسلامی اقدار پر عمل کر کے ہم صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، نشے اور سود کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کا فرض ہے، ضلع ہنگو کو سود اور منشیات سے پاک کرنے کے لئے سماجی طبقات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کوارڈنیشن وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی سکالر سٹیٹ بینک اسلامی کمیٹی کے سابقہ ممبر ڈاکٹر قسیم، ممتاز عالم دین مفتی طفیل کوہاٹی، سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبد الستار، ڈپٹی کمشنر رفیق مہمند، ڈی پی او آصف بہادر، ڈائریکٹر ایکسائز عید بادشاہ، صحافی یوسف جان نے ممتاز سماجی شخیصت عبدالہادی کی طرف سے الشیخین سود اور منشیات کیخلاف  ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  ممتاز عالم مولانا محمد امین شہید اور مولانا محمد عبد اللہ سے منسوب الشیخین تنظیم کے زہر اہتمام ممتاز سماجی شخصیت عبدالہادی اورکزئی کی طرف سے اورکزئی ہاوس بہادر بانڈہ میں ایک روزہ سود سود اور منشیات کے متعلق آگاہی سمینار کا انعقادکیا گیا جس میں ملک بھر سے ڈاکٹروں، ماہرین اقتصادیات، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، مولانا محمد یوسف، صحافی برادری، تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رفیق مہمند نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خلاف جہاد وقت کا تقاضہ ہے، سود اور ہر قسم کے نشے کے خلاف اسلامی تعلیمات اور ہدایات واضح ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ان برائیوں کے خلاف آج تک  سول سوسائٹی نے مشترکہ طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا، رفیق خان مہمند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو سماجی برائیوں کے خلاف مزید جزبے و جنون کے ساتھ کام کرنے کا عزم رکھتی ہے اس سلسلے میں علماء کرام، بلدیاتی نمائندوں، عمائدین اور صحافیوں کو انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید توانا بنانا ہوگا۔ ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ سماجی برائیاں معاشرتی انتشار کا زریعہ بنتی ہے، ضلع بھر میں پولیس میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی ہیں اور ہم ہر قسم کے منشیات کے روک تھام کے لئے بلا خوف وخطر اقدامات جاری رکھیں گے اس ضمن میں سول سوسائٹی کے بھر پور تعاون کے طلبگار ہے۔ اسلامی سکالر سٹیٹ بینک اسلامی کمیٹی کے سابقہ ممبر ڈاکٹر قسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود سے پاک معاشرہ تمام برائیوں سے پاک معاشرہ کہلاتا ہے، لمحہ فکریہ ہے کہ سود سے پاک بینکاری کے لیئے اقدامات ناکافی ہے، انہوں نے کہا کہ سود اور منشیات کے خلاف جہاد اسلامی تعلیمات کا اہم جز ہے، ہمیں نہ صرف سود کے روک تھام کے لئے اور اسلامی بینکنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے بلکہ ایسے مشترکہ کوششوں کی بھی ضرورت ہے جو نئے نسل کو منشیات سے نا آشنا کر دے۔ سمینار سے سماجی شخصیت و میزبان حاجی عبد الہادی اورکزئی، نارکاٹکس فورس کے ڈائریکٹر عید بادشاہ اور سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبد الستار نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں