0

ضلع تورغر کے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

تورغر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی زیر صدارت ضلع تورغر کے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئیاجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنران تورغر اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر تورغر کو اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان سیٹیزن  پورٹل کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کو جانچا گیا۔ غیر تسلی بخش محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کے عوام کو بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں گڈ گورننس کے انڈیکیٹرز کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکموں کی جانب سے بر وقت ڈیٹا اپلوڈ کرنے پر حوصلہ افزائی اور تعریفی کلمات پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔قبل ازین صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے ضلع تورغر کے علما کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیااور بعد ازاں ماہانہ اعزازیہ کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں