0

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا مواد تلاش کیا؟ فہرست جاری

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)گوگل کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں نے کھیل، ڈرامہ، فلم، کھانا پکانے کے طریقوں، ٹیکنالوجیز، سرکاری اقدامات، مشہور شخصیات، سیاست، اہم تقریبات کو سرچ کیا۔فہرست میں ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیا کپ 2022ء ، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 نے ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کیں جبکہ احساس پروگرام، مہنگائی اور مالی نظام کے عدم تحفظ سمیت حکومت مخالف مہم جوئی کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔علاوہ ازیں آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔مقبول ترین سرچز: 1. ٹی 20 عالمی کپ،2. ایشیا کپ 2022۔3. پی ایس ایل 7،4. میلبرن ویدر5. موسمی تبدیلی6. احساس پروگرام7. ارشد شریف8. عامر لیاقت حسین

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں