0

امریکا میں ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا تاریخی بل منظور کر لیا۔غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے  وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے اس تاریخی قانون پر دستخط کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائیگی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کریگی۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاس کا ترجمان مقرر  کیا گیا تھا۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں