0

طلبہ وطالبات عصری علوم پر خصوصی توجہ دیں،اڈیشنل ڈی سی عبدالولی خان

لوئردیر(مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدالولی خان نے کہاہے کہ طلباء اور طالبات عصری تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،مستقبل ان کی ہاتھوں میں ہوگی ملک کی ترقی میں نوجوان اچھے ذہن کیساتھ اگے بڑھیں،ترقی اور خوشحالی کا سفر نوجوان شروع کرسکتے ہیں اس وقت نوجوان طبقہ ملک کی 51فیصد اباد ی کیساتھ اکثریت میں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی افس بلامبٹ میں ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ افس کی زیر انتظام یوتھ سکلز کمپیوٹر شارٹ کورسز پروگرام کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ یوتھ افیسرملک شہزاد خان اورآئی ٹی انسٹیویٹ تیمرگرہ کے پرنسپل الیاس خان بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدالولی خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے یوتھ ڈیپارنمنٹ کی تعاون سے تحصیل مستحق طلباء وطالبات کے لئے کمپیوٹر شارٹ کورسز کا اہتمام کیاتھااور اج تین ماہ کی شارٹ کورس کی مکمل ہوئی،انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹریشن اور یوتھ ڈیپارنمنٹ یہاں کی مستحق طلباء اور طالبات کو ایسے مواقع فراہم کرنے کی بھر پور کوششیں کررہی ہے تاکہ یہاں مستحق طلباء اور طالبات اگے جاکر ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے انہوں نے کہا کہ سکلز کورسز سے بھرپور استعفادہ حاصل کریں جس سے آئی ٹی کے میدان میں ترقی ممکن ہوسکتی ہے انہوں نے کہ باہر کی دنیا نے ائی ٹی کی میدان میں ترقی کی ہے جس کی وجہ وہی ممالک اج اوراوپر جارہی ہے کورسز کے اختتام پرمہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان نے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیں اور یوتھ آفیسر شہزاد ملک نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی۔ کمپیوٹر شارٹ کورسز میں  30 فی میل اور 25 میل نے حصہ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں