پشاور (مانند نیوز) قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی آزاد کشمیر نصرت ارشد کے والد محترم قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔مرحوم ایک دین دار ,نرم دل اور محب وطن شخصیت تھے-سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس دکھ اور غم کے موقع پر قیمہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم سے راضی ہو جاۓ اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنایت جدون ‘ ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم, نائب معتمدہ صائمہ افتخار, نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف , اور دیگر ذمہ داران نے بھی قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی آزاد کشمیر نصرت ارشد کے والد محترم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحوم کی حسنات کو اللہ پاک ان کی مغفرت اور بلندی درجات کا ذریعہ بنا دیں اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
