0

چوری کر کے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، عمران خان

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  چوری کر کے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر  ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر سال 17 سو ارب ڈالر غریب ملکوں سے امیر ملکوں کو جاتے ہیں، اشرافیہ کرپشن کا پیسہ باہر لے کر جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نیب کے قوانین میں ترمیم کر دی،  نیب ترمیم نے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات مشکل بنا دی۔عمران خان نے کہا  کہ چوری کر کے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں