اورکزئی(مانند نیوز)اورکزئی میں قومی یکجہتی استحکام پاکستان کے مناسبت سے امن جیپ اور موٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے پانچوں صوبوں سے پروفیشنل ریسر نے حصہ لیا۔جس کا آغاز ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲ صبح نو بجے ہوا اور ۱ بجے اختتام پزیر ہوا۔اج کے اس مقابلے میں 121 موٹرسائیکل اور 27 جیپ کی ڈرائیوروں نے اپنے مہارت کے جوہر دیکھائیں اور نہ صرف حاضرین لطف اندوز کیا بلکہ ضلع اورکزئی میں موٹر کار سرکل ریس کے انعقاد کی تاریخ رقم کردی۔اس پروگرام کی مہمان حصوصی جی او سی احسان خٹک تھے،جن کے ساتھ سیکٹری ٹورزم طاہر اورکزئی،کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹ تسنیم خان،ڈپٹی کمشنر اورکزئی عدنان فرید،ڈی پی او اورکزئی نذیر خان اور دیگر بھی شریک تھے۔ریس میں میں حصہ لینے والے پاکستان کے مختلف ریس فروفیشنلز نے اس ریس کو ارگنائز کرنے پر اورکزئی سکاوٹس اور 233 ونگ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام ہمیں مستقبل میں بھی کرنے چاہئے۔ایسے پروگراموں سے علاقے میں امن و امان رہتا ہے،بھائی چارا پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے آخر میں جی او سی احسان خٹک نے ریس میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی کی نوجوان میں کافی ٹیلینٹ ہیں۔بس اسے ظاہر کرنے کی دیر ہے۔ہم اورکزئی کی سرزمین پر ایسے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرینگے اور آپ لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہیں۔تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام ملیں کہ پاکستان کی شہری امن پسند اور قانون پسند شہری ہیں۔
0