0

حویلیاں گھوڑا باز گراں میں دو بڑے منصوبوں کا افتتاح

 ایبٹ آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان، رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور سابق ایم پی اے نثار صفدر کے ہمراہ ہفتہ کے روز حویلیاں گھوڑا باز گراں میں نو کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا جسمیں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے تکیہ شیخاں گھوڑا بازگراں رجوعیہ 3.5 کلو میٹر سڑک اور 6000 ہزار فٹ لمبی گھوڑا بازگراں ایری گیشن چینل جو تقریباً 700 ایکڑ اراضی سیلاب کرے گی شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے ترقیاتی منصوبے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہزارہ میں عوامی فلاح اور ترقی کیلئے شروع کیے ہیں  اس سے قبل کسی بھی حکو مت کو یہ توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی اس علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ لنگرہ دھمتوڑ بائی پاس کی تعمیر سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا باب شروع ہوا اور اس علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوا لنگرہ دھمتوڑبائی پاس کی تعمیر 3.5 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان تحریک انصاف نے کی۔ انہوں نے کہا اگر اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوتا تو آج اس سے 10گنا زیادہ ترقیاتی کام ہوتے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد انشاء اللہ جنرل الیکشن ہونے والے ہیں اور انشاء اللہ پورے ملک میں دوبارہ سب سے زیادہ اکثریت سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان دوبارہ ملک کا وزیر اعظم منتخب ہوگا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ  چوروں اور ملک لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہری پور کی طرح اس علاقے کی بھی ہمیشہ خدمت کرتے رہیں گے نثار صفدر اور افتخار خان نے ہمیشہ اپنے علاقے کی ترقی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں آپ کو ایسا امیدوار دیں گے جو 100 سالوں تک علاقے کے لوگ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ روپے کی جورقم اس سڑک کی تعمیر سے بچت ہوئی ہے وہ اسی سڑک پر مزید خرچ ہوگی اس موقع پر محکمہ ہزارہ ایری گیشن کے ایس ای زبیرخان، ایکسیئن تیمور زاہد، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں