0

سردارحسین بابک اور پی ایس ایف کی اسلامی جمعیت طلبہ سے معزرت

پشاور(مانند نیوز)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت کی طرف سے کل پشاور یونیورسٹی میں ہونے والے واقعہ پر معذرت کرلی۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پشاور یونیورسٹی کیمطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور پی ایس ایف کے صوبائی صدر اچک خان اچکزئی بذات خود پیوٹا کیفے(پشاور یونیورسٹی) تشریف لائے اور ناخوشگوار واقعہ پر معذرت کی۔ پیوٹا کیفے میں ہونے والے جرگہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔اسلامی جمعیت طلبہ اس جرگہ کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پرامن کیمپس کے بیانیہ کا تسلسل جاری رکھے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں