0

کیمونٹی ہال بٹ خیلہ بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز)کیمونٹی ہال بٹ خیلہ بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گیا، پانچ سال قبل 6کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والے کیمونٹی ہال کو ٹی ایم اے فعال نہیں کرسکا متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے سماجی وادبی حلقے اورنمائندہ تنظیمیں اپنی سر گرمیوں کے انعقادسے محروم ہیں جبکہ نوجوان بھی مثبت وتعمیری مواقع نہ ملنے کی وجہ سے منشیات اور برائیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں اور نمائندہ تنظیموں کو بھی اس حوالے سے موثر آواز اٹھانے کی تو فیق نہیں ہو ئی اس کے علاوہ  ماضی میں درجنوں منعقدہ سرکاری کھلی کچہریوں میں مختلف افراد کی نشاندہی کے باوجود بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی2012-13ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایون خان نے علاقے میں تعلیمی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنے والد فخر ملاکنڈ کے نام سے منسوب حنیف خان میموریل کیمونٹی ہال بٹ خیلہ کی تعمیر کی منظوری دی جسے فضل کریم کنسٹرکشن کمپنی نے جون2019ء میں مکمل کر کے ٹی ایم اے کے حوالے کر دیا جس کی فعالیت اب پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل خان کیلئے کھلا چیلنج بنی ہو ئی ہے اگر انھیں ایم ایس اور اب اے سی کے با ربا ر تبادلے سے فرصت ملے تو اس جانب توجہ دینے کی درخواست ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں