0

برطانیہ میں شدید برفباری،پروازیں منسوخ

لندن (مانند نیوز ڈیسک)برف باری فطرت کا حسن بھی ہے اور امتحان بھی، شدید برف باری سے پورا برطانیہ برف سے ڈھک گیا، سردی کی لہر نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جہاں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں گیٹ وک ہوائی اڈے سمیت متعدد ائیرپورٹس پر برفانی صورتحال کے پیش نظر پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔شدید سردی سے جھیلیں، نہریں یہاں تک کہ دریا بھی جم گئے، لندن کی ایسی ہی جھیل میں برف سے ڈھکی کشتیاں ویرانی کے منظر پیش کرنے لگیں۔برف باری نے گھروں سمیت پورے برطانیہ کو سفید چادر میں ڈھک دیا۔لندن کے مرکز میں واقع آکسفورڈ سرکس بھی شدید برفباری میں خوبصورت منظر پیش کرنے لگا۔خطرناک موسم بھی کرسمس کے جشن کو روک نہیں سکا، لندن میں سالانہ سانتا فن رنز ایونٹ میں کئی لوگوں نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں