0

ڈاکٹر امجدعلی نے کیٹگری سی میں اپگریڈڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ کا افتتاح کر دیا

 سوات(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ موجوہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم، مواصلات اور سیاحت سمیت زرعی ترقی پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ سوات موٹروے کی تعمیر سے پورے مالاکنڈ ڈویژن کی تقدیر بدل چکی ہے، دور دراز و پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی جبکہ وہاں عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے عملی و ٹھوس اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی نے گزشتہ روز کیٹگری سی میں اپگریڈڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین بریکوٹ کاشف علی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ کی اپگریڈشن منصوبہ پر تقریباً 45 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی قیام سے یہاں کے عوام کا صحت سہولیات کی فراہمی سے متعلق مطالبہ پورا ہوا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کی اپ گریڈیشن یقینی بنانے سے عوام کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی معیاری سہولیات میسر آئی ہے جو بلاشبہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع و ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت تمام اضلاع میں عملی کام جاری ہے، کئی ایک منصوبے مکمل جبکہ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ عوام ان منصوبوں سے بلاتاخیر مستفید ہو سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں