0

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پہلا یوم تاسیس منایا گیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پہلا یوم تاسیس منایا گیا، ملاکنڈ کے عہدیداروں نے پریس کلب بٹ خیلہ میں کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا،اساتذہ کو یوم تاسیس کے موقع پر مستقلی کی احکامات بھی موصول، جس پران کی خوشی دگنی ہوگئی ضلع مالاکنڈ کے صدر اعزاز احمد سیکرٹری ارسلان زاہداور دیگر ممبران نے تقریب میں شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایڈہاک اساتذہ کے لئے مستقلی سمیت دیگر مطالبات پر وزیراعلی اور وزیر تعلیم اور یونین عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں تعلیمی اداروں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نونہالان قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی اورلاپرواہی نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان کے لیے مزید اہم اس وجہ سے ہوگیا ہے کہ ملاکنڈ کے ایڈہاک اساتذہ کو آج مستقلی کے آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں