0

اچکزئی کی جانب سے 19 اور 20 دسمبر کو کوئٹہ میں ساتواں قومی کانگرس منعقد کرنا خوش آئند ہے، موسیٰ خان

شیرگڑھ (مانند نیوز)پختونخوا ملی عوامی پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر موسیٰ باچا نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی جانب سے 19 اور 20 دسمبر کو کوئٹہ میں ساتواں قومی کانگرس منعقد کرنا خوش آئند ہے اور ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور تمام کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ قومی کانگرس کیلئے بھرپور تیاری کرکے اور شرکت یقینی بنائے اور دوسری طرف پارٹی سے نکالے گئے لوگوں کی طرف سے بلائے گئے قومی کانگرس کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اب ان کا پارٹی کا نام اور جھنڈا استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور ہم امپورٹڈ نظریاتی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور  ہمارے پارٹی میں پرسودہ نظریات رکھنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے  انہوں نے پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترم محمود خان اچکزئی ہمارا لیڈر قائد اور پارٹی سربراہ ہیں اور رہیں گے اور ان کا ہر فیصلہ پارٹی پالیسی اور بیانیہ سمجھتے ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں