0

سب ڈویژن ایجوکیشن آفس(زنانہ) سرکل بریکوٹ کا ادب مقابلہ کی تقریب

سوات (مانند نیوز)سب ڈویژن ایجوکیشن آفس(زنانہ) سرکل بریکوٹ نے سرکل کی سطح پر ادبی مقابلوں کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں زون کی سطح پر مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے سکولوں نے حصہ لیا، ججمنٹ کے فرائض کی ادائیگی کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ابوہا کی پرنسپل رخسانہ تبسم صاحبہ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈیڈہ ور کی ہیڈ مسٹرس راحیلہ صاحبہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ جنہوں نے شفاف اور انصاف پر مبنی نتائج پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے۔ پرنسپل رخسانہ تبسم صاحبہ نے اپنے خطاب کے دوران بچوں کی بہترین کارکردگی پیش کرنے پر سب ڈویژن ایجوکیشن افسر سرکل بریکوٹ عشرت پروین صاحبہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور مذید بہتری کے کچھ تجاویز بھی دیئے۔ ایس ڈی ای او عشرت پروین صاحبہ نے ایک منظم تقریب کے انعقاد پر سپورٹس جنرل سیکرٹری عاطفہ عافی، زونل ہیڈز اور ہیڈ ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ضلع کی سطح پر بھی تمام سب ڈویژنز کا آپس میں مقابلہ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے ہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ڈاکٹر شمیم اختر صاحبہ کو تحریر بھیجیں گے۔ سپورٹس جنرل سیکرٹری عاطفہ عافی نے اناؤنسمنٹ اور انتظامی امور کے فرائض سرانجام دیئے۔ انھوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح زون ون نے ڈویژن میں پہلی پوزیشن لے کر قابل ستائش کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح باقی زونذ بھی تھوڑی سی اور محنت اور لگن سے پہلی پوزیشن لے سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب الگ الگ زونز نہیں ہے بلکہ پہلے ایک ٹیم اور بعد میں زونز کی تقسیم ہیں۔ ایک زون کی کامیابی دوسرے زون کی ہی کامیابی ہے لہذا ہمیں ہار اور جیت سے زیادہ  بچوں کے اعتماد، کارکردگی پرزیادہ توجہ دینی چاہیے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں