0

عوامی تعاون کی بدولت ہی دہشتگردی کی جاری لہر پر قابو پایا جاسکتا ہے، محمد عمر خان

پبی (مانند نیوز)عوامی تعاون کی بدولت ہی دہشتگردی کی جاری لہر پر قابو پایا جاسکتا ہے۔عوام، پولیس کے مابین فاصلے کم کرنے کیلئے تھانہ جات کی سطح پر (PLCs)پبلک لیزان کونسل کو مزید فعال بنائینگے ان خیا لات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا شہداء  چوکی سوڑیاخیل کو سول سوسائٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء  سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر 2022کو تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود چوکی سوڑیا خیل کی موبائل پر دہشتگردانہ حملے میں ہیڈ کانسٹبل منظور، کانسٹبل امان اللہ اور ڈرائیور کانسٹیبل آیاز جامع شہادت نوش کر چکے تھے۔سول سوسائٹی کی طرف سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقا بڑا کار نا مہ ہے تعزیتی ریفرنس میں ضلع بھر سے عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہداء کی ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی گئی،درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے شرکاء سے کہا کہ سول سوسائٹی کی طرف سے پولیس کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ نوشہرہ کی عوام اپنی پولیس کو نہیں بولی پولیس آپ سے ہے اور پولیس سے تعاون آپ پر فرض ہے،عوامی تعاون کی بدولت ہی اس جاری دہشتگردی کی لہر پر قابوں پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم کرنے کیلئے تھانہ جات کی سظح پر (PLCs)پبلک لیزان کونسل کو مزید فعال بنائینگے۔سول سوسائٹی کی جانب سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین کو اعلٰی قربانی کے اعتراف میں شیلڈ دئیے کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں