0

مردان،محکمہ تعلیم نے پرنسپل فضل حق کالج ثمینہ خان کو ایکول فاطمہ الفہری ماڈل سکول کا ایڈیشنل چارج دے دیا

پشاور(مانند نیوز) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی نوٹیفیکیشن کے مطابق فضل حق کالج مردان کی پرنسپل میڈم ثمینہ خان نے مردان میں قائم کردہ ایکول فاطمہ الفہری ماڈل سکول کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔ میڈم ثمینہ خان کو فضل حق کالج کے ساتھ ایکول فاطمہ الفہری ماڈل سکول کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔ میڈم ثمینہ خان کو سال 2021 میں اکتوبر کے مہینے میں فضل حق کالج مردان میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا تھا۔ تقریباً ایک سال کے قلیل عرصے میں میڈم ثمینہ نے فضل حق کالج کی تعمیر و ترقی اور کالج کی ساخت کو دوبارہ قائم کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے میڈم ثمینہ خان کی قابلیت اور صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں مردان میں نو قائم شدہ ایکول فاطمہ الفہری ماڈل سکول میں بطور پرنسپل ایڈیشنل چارج بھی دے دیا۔ اس موقع پر میڈم ثمینہ خان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اداروں کی بہتری اور طلباء کو بہترین تعلیم اور تربیت فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دینگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں