0

تھانہ اکوڑہ و گرد نواح کے علاقہ میں  پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پبی (مانند نیوز )تھانہ اکوڑہ و گرد نواح کے علاقہ میں  پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔03 اشتہاری، 17 مشتبہ گرفتار۔ دوران سرچ(67 پستول، ہزاروں کارتوس) منشیات برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کے  خصوصی احکامات پر امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر  عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ کی سربراہی میں گلشید خان نے تھانہ اکوڑہ کی حدود میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب چھاپے کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 03 مجرمان اشتہاری،01 منشیات فروش اور 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ منشیات فروش سے 03 کلوگرام چرس، 350 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔اسلحہ ڈیلروں کے دکانات کو چیک کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ 67 عدد پستول,07 عدد بندوق اور 4435 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں بدستور جاری رہے گی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں