0

سوات غیر مقامی سیاحوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سوات کو شکایت موصول

سوات(مانند نیوز) سوات غیر مقامی سیاحوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سوات کو شکایت موصول ہو گئی تھی کہ بلوگرام میں TMA کے اہلکاران ٹورسٹ گاڑیوں سے فی کوسٹر 200 روپیہ وصول کر رہے ہیں۔ سیاحوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اسسٹنٹ کمشنر باروزئی کو فوری کاروائی کی ہدایات جاری کی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سوارنی نے موقع پر جا کر چیکنگ کی اور  کنٹریکٹر کے نمائندہ محمد علی ولد فراموز خان کو  رسیدات سمیت گرفتار کرکے مقامی پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلیے کوشاں ہیں اور سیاحوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں