0

سوات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کلین اپ آپریشن

سوات(مانند نیوز) سوات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کلین اپ آپریشن آپریشن کے دوران سوات پولیس نے تھانہ بنڑ کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 765 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب ٹرہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے سلسلے میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔  ایس ایچ او تھانہ بنڑ  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم غفران ولد یوسف خان  ساکن محلہ سنہری مسجد بنڑ منگورہ کے قبضہ سے 765 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب بر امد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا۔   اسی طرح موٹر کاروں سے بیٹریاں چرانے والے شخص کو  انچارج چوکی نویکلے امجد خان نے ہمراہ ڈی ایس بی اہلکاران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے انتہائی کم وقت میں ملزم شاہد علی ولد شیر بہادر ساکن کانجو کو گرفتار کر کے جس کے قبضے سے 2 عدد موٹر کار بیٹریاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں