0

ماسکو میں شدید برف باری سے 33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو (مانند نیوز ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری سے 33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑی ہے۔شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ہے جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ سڑک کنارے فٹ پاتھ بھی برف باری سے ڈھک چکے ہیں۔ ماسکو کی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے 12 ہزار پانچ سو گاڑیاں تعینات کی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں