0

موجودہ وفاقی حکومت کی ناہلی کی وجہ سے ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، پرویز خان خٹک

نوشہرہ (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی ناہلی کی وجہ سے ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے،اور امپورٹیڈ حکومت کے آتے ہی ملک بھر میں ترقی کا جاری سفر روک گیا ہے، پاکستانی قوم اپنی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضامن اور لازم و ملزوم ہے، خیبر پختونخواہ کی موجودہ حکومت صوبہ بھر میں کھیل کھود کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ پہاڑی کٹی خیلنو تعمیر سورٹس کمپلیکس  کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ پہاڑی کٹی خیل سپورٹس کمپلکس کی تعمیر کا کل لاگت تخمینہ تقریباً 10کروڑ روپے تھا افتتاحی تقریب سے سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان، ایم پی اے ادریس خٹک نے بھی شرکت کی، پرویز خان خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایزپہلے سے قومی اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں اور جب جمعے کو پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی تو امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس نئے انتخابات کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں رہے گا،اور جب نئے انتخابات ہوں جائے گی تو نہ صرف پنجاب اور خیبر پختونخواہ بلکہ سندھ اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے برسر اقتدار میں آکر ترقی کے روکے ہوئے سفر کو جاری رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی نے شروع دن سے اس قوم کو نوجوانوں کے حقوق کے حصول کی بات ہے اور ان کے حقوق میں سپورٹس گراونڈز کی تعمیر سر فہرست تھا انہوں نے کہا کہ بہت جلد نوشہرہ، پیرسباق، اور جہانگیرہ میں اسی طرح کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر کام شروع کردیا جائے گا جبکہ پبی میں زیر تعمیر گروانڈ تکمیل کے آخری مراحل میں جو جلد مکمل کردیا جائے گا، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ 40سال سے اقتدار میں رہنے والے کس منہ سے اس عوام کے پاس جائیں گے کیونکہ انہوں نے تو صرف لوٹ مار کرپشن، اقربا پروری کا بازار گرم کر رکھا تھا اور اس کی بڑی دلیل یہ ہے آج وہی حکمران عوام میں جانے سے کترا رہے ہیں، اور ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں،۔اور ہم اس لئے ملک میں نئے اتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں چوروں، لٹیروں کو قوم پر مسلط کرنے سے ملک میں ترقی کا جاری سفر روک گیا ہے عمران خان، پی ٹی آئی اور انکی پوری ٹیم برسر اقتدار آکر ملک کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کر دے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں