0

آل کرم کونسلرز اتحاد نے مراعات اور ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار (مانند نیوز)آل کرم کونسلرز اتحاد نے مراعات اور ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے بلدیاتی نمائندوں کو مراعات اور فنڈز کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔پاراچنار میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل کرم کونسلرز اتحاد کے صدر شاہ محسن شیرازی،  نائب صدر ملک ہدایت علی ، جنرل سیکرٹری خوشنود علی،  جمیل حسین، میجر ریٹائرڈ علی جنان ،اجمیر علی اور دیگر نے کہا کہ نو ماہ قبل وہ بلدیاتی انتخابات میں چئیرمینز اور کونسلرز منتخب ہوئے ہیں مگر تاحال ان کو کسی قسم مراعات اور ترقیاتی فنڈز نہیں ملے ہیں جوکہ بلدیاتی نمائندوں اور ملک وقوم کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے رہنماؤں نے فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور فنڈز کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مطالبات پورا نہ ہونے پر صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں