0

سوات پولیس میں محرر کی تعیناتی میرٹ کے بنیاد پر ہوگی، شفیع اللہ گنڈاپور

سوات (مانند نیوز)سوات پولیس میں محرر کی تعیناتی میرٹ کے بنیاد پر ہوگی۔ تھانہ اور چوکی محرر کے تعیناتی کے لئے پولیس لائن میں ٹیسٹ کا انعقاد۔ٹیسٹ ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین اور ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ اعجاز خان اور پی ایس او کلیم خان کے زیر قیادت لیا گیا۔ تھانہ جات اور چوکیات میں محرر کی تقرری میرٹ بیس پر کرنے کے لئے تحریری ٹیسٹ پاس کرنے کی بعد کی جائی گی۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور۔سوات پولیس کے تمام تھانوں اور چوکیات سے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاران نے ٹیسٹ میں  شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے ویژن کے مطابق، میرٹ کے بنیاد پر تھانوں اور چوکیات میں محرر تعینات کرنے کے لئے  پولیس لائن کبل میں تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو منعقد کیاہے جس کی بنیاد پر تھانوں اور چوکیات میں میرٹ اور قابلیت کے لحاظ سے محرر تعینات کیے جائینگے۔ جس کے لئے ضلع بھر سے تمام امیدواران کو بذریعہ وائرلیس اور تحریری میسج  امتحان میں شمولیت کا اطلاع دیا گیا۔  امتحان اور انٹرویو کے بعد محرر کے تعیناتی کا مقصد، محرر کی تعلیم، تربیت، اخلاق، کردار، سابقہ چال چلن کو چانچ کر میرٹ کے بنیاد پر  تعیناتی کرنا ہے۔ جس سے سوات پولیس میں میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں