0

ڈیرہ اسماعیل خان ،چار ماہ سے تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ٹی ایم اے ملازمین کی چیخ و پکار

ڈیرہ اسماعیل خان( مانند نیوز )چار ماہ سے تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ٹی ایم اے ملازمین کی چیخ و پکار،ٹی ایم اے ملازمین کاکہناہے کہ علی برادران کے پاس جانورں کو گھاس کھلانے کیلئے پیسے ہیں ہمارے لیے نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کے اپنے حلقے کی تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کی وجہ سے کئی روزسے دفتر کے اندر دھرنا دیے بیٹھے ہیں مگرکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ ملازمین کاکہناتھا کہ جب تک تنخواہیں نہیں ملتی احتجاج جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ٹی ایم اے ملازمین کاکہناتھا کہ علی برادران کے پاس جانوروں کے گھاس کھلانے کیلئے پیسے ہیں مگرہمیں تنخواہیں دینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کے اپنے حلقے کی تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ اور پنشن ادانہیں کی گئی ہے جو انتہائی شرم کی بات ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہیں اورپنشن نہ ملنے تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں