0

فضل حق کالج مردان میں تعلیمی اداروں کے مابین تقریری مقابلوں کا انعقاد

پشاور(   مانند نیوز ) فضل حق کالج مردان میں دو لسانی تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ مقابلہ اینٹی کرپشن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے اردو اور انگریزی میں اینٹی کرپشن کے موضوع پر اردو اور انگریزی میں تقاریر کی۔ اس دو لسانی تقریری مقابلے میں ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ خان طورو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباء کی تقاریر کو جانچنے کے لیے نامور یونیورسٹیوں اور کالجوں کے پروفیسروں کو بطور جج مدعو کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 16 تعلیمی اداروں کے طلباء نے اردو اور انگریزی کے تقاریر میں شرکت کی۔ اردو میں کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کے طالب علم نے تیسری، طفیل شہید آرمی کالج مردان کے طالب علم نے دوسری جبکہ اورینٹل پبلک سکول مردان کے طالب علم نے اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ انگریزی میں اورینٹل پبلک سکول کے طالب علم نے تیسری، طفیل شہید آرمی کالج مردان کے طالب علم نے دوسری جبکہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کے طالب علم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ مجموعی نتائج کے مطابق اورینٹل پبلک سکول مردان کے طلباء نے اول پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کردی۔ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بیس ہزار، پندرہ ہزار اور دس ہزار روپے کاے انعام بھی دیے گئے۔ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ خان طورو نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ان عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے جو بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔ اس موقع پر فضل حق کالج مردان کی پرنسپل میڈم ثمینہ خان، جنکی کاوش سے ان مقابلوں کا انعقاد ہوا، انکا کہنا تھا کہ میرا عزم ہے کہ طلباء کو تعلیم اور تربیت کے تمام تر وسائل مہیا ہو جائیں۔ اس موقع پر میڈم ثمینہ خان نے تمام اداروں کے طلباء کو خوب داد دی۔  طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایک باکردار، منظم اور دیانتدار طالب علم ہی مستقبل میں ترقی حاصل کرسکتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں