0

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی

کراچی(مانند نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ گئی۔کیوی اسکواڈ پاکستان کے خلاف 2ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لینے کراچی پہنچ گیا۔ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹم ساؤتھی جب کہ ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن کریں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نیوزی لینڈ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی تھی لیکن ایک دھمکی آمیز جعلی ای میل کی بنیاد پر پہلے میچ سے چند ہی گھنٹے قبل نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کیویز کا دورہ پاکستان اسی سلسلے میں ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں