0

جمعیت علما اسلام نوشہرہ نے 19جنوری کو ضلع بھر کے جماعتی کارکنوں کیلئے تربیتی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا

نوشہرہ(مانند نیوز) جمعیت علما اسلام نوشہرہ نے 19جنوری کو ضلع بھر کے جماعتی کارکنوں کیلئے تربیتی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا، کنونشن میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی، صوبائی رہنما  شرکت کریں گے، کنوشن کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل،ضلعی قائدین کی طرف سے کارکنوں کو تیاریاں شروع کرنے کا حکم، اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام نوشہرہ کا ایک اہم اجلاس جمعیت علما اسلام کے ضلعی دفتر نوشہرہ کینٹ رحمان بابا کالونی میں زیر صدارت ضلعی امیر قاری محمد اسلم منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، پیر ذوالفقار باچا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ، قاری عمران، مولانا عمران اللہ حقانی، سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی،،  قاری قائد احمد، مفتی امتیاز علی حقانی اور فضل اکبر باچا سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی سیاسی، آئینی، معاشی صورتحال پر بھی سیر صاحل بحث ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم حقانی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ 19جنوری 2023کو ضلع نوشہرہ میں جمعیت کے کارکنوں کی سیاسی تربیت پر مبنی تربیتی کنونشن کا انعقاد کریں گی جس میں ضلع بھر میں  جمعیت کی زیلی تنظیمیں حصہ لیں گی جس کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں اس کنونشن میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علما اسلام کا مقابلہ ملک کی طاغوتی قوت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے کیونکہ اسی پی ٹی آئی اور انکے سربراہ عمران خان نے پاکستانی سیاست کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے اور سیاست سے تہذیب، تمدن، روایات، اقدار کا خاتمہ کر ڈالا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی چار سالہ اقتدار میں ملک میں معاشی، اقتصادی اور اخلاقی بحران پیدا کیا تھا لیکن اب پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرکے ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے لیکن جمعیت علما اسلام اپنے سیاسی اتحادیوں کے ہمراہ ملک کو سیاسی و آئینی بحران سے دوچار نہیں ہونے دے گی کیونکہ پاکستان مزید کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں