0

پشاور،نشے سے پاک پشاور مہم کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) نشے سے پاک پشاور مہم کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔تین ماہ کے علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہونے والے 470 افراد خاندانوں کے حوالے کردیئے گئے۔ اب تک دونوں مرحلوں میں 2430 افراد صحت یاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں جن میں 96 بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے کے 120 افراد کا بھی علاج کیا گیا جو کہ دوبارہ نشے کی جانب راغب ہو چکے تھے۔نشے سے پاک پشاور مہم کی اختتامی پروگرام کا انعقاد طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم نزد شاہی باغ پشاور میں کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسودکے علاوہ بحالی مراکز کے منتظمین اور صحت یاب ہونیوالے 470افراد اور ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نشے سے پاک پشاور مہم جاری رہے گی۔انہوں نے مہم کی بھرپور کامیابی پر ضلعی انتظامیہ،محکمہ سوشل ویلفیئر،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،بحالی مراکز کے منتظمین سوشل ورکرز اور صحافیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں