0

درگئی کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کر کےدم لینگے:  اے سی

سخاکوٹ(مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدالیاس نے کہا ہے کہ تحصیل درگئی کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کر کے شریف شہریو ں کو پرامن ماحول فراہم کرناانتظامیہ کی اولین ترجیح وذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں منتخب بلدیاتی نمائندے،عوام، سیاسی وسماجی شخصیات اور میڈیا کوانتظامیہ کیساتھ تعاون کرنا ہوگا۔انتظامیہ کیلئے بلدیاتی نمائندے، عوام، علاقائی مشران اور میڈیا کے کے تعاون کے بغیر مسائل پر سوفیصد قابو مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سخاکوٹ کے ویلج کونسل چیئرمینان کے نمائندہ وفد حاجی سعید اللہ، قاری سجاد علی حقانی اور ساجد حسین مشوانی شامل تھے سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔دکاندارنرخ نامہ اوازں کر کے سرکاری نرخنامہ کے مطابق ا شیائے فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے سے منشیات فروشی، چوری ودیگر جرائم کے خاتمے کیلئے تمام انتظامی وسائل بروئے کار لائنگے تاکہ شریف شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جاسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں