0

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش جوش و جذبے سے منایا جائیگا

پشاور(مانند نیوز)ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 146واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔دن کا آغاز پشاور میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہو گا جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔یوم قائد کی مناسبت سے خصوصی تقریبات بھی منعقد ہوں گی جس کے لئے تما م انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سمیت اخبارات میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور جدوجہد آزادی سے متعلق خصوصی پروگراما ت نشر اور مضامین شائع کئے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں