0

سوات ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا منگورہ بازار کا دورہ 

سوات(مانند نیوز)سوات ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا منگورہ بازار کا دورہ  بازار پہنچنے پر لوگوں کے بڑے ہجوم نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ڈی پی او  عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے منشیات، ٹریفک،سٹریٹ کرائم  اور   دیگر مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ڈی پی او  نے  اس دوران منگورہ سٹی میں جاری ابابیل فورس پٹرولنگ  کا  بھی جائزہ لیاڈی پی او نے منشیات فروشوں کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسا ناسور سے بہت جلد اپ لوگوں کو چھٹکارا ملے گا۔ سوات پولیس منیشات سے پاک معاشرہ فراہم کر کے ہے دم لے گی منشیات فروشوں کے لئییہاں جگہ نہیں۔وہ ضلع بدر ہو کے چلے جائیں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی۔”ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپورڈی پی او نے اس دوران بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کا بھی ویزٹ کیا۔۔اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش ٹریفک اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او نے بازار میں امن وامان کے بحالی کے لئے اور جرائم کے روک تھام کے لئے  ابابیل سکواڈاور ٹریفک نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سٹی سرکل میں مزید  ٹریفک پولیس   نفری کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں