0

ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ کا عبادت گاہوں کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ

پبی (مانند نیوز      )  مسیحی برادری کے ہونے والے کرسمس کے مذہبی تقریبات کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات۔ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا عبادت گاہوں کا دورہ, سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی نوشہرہ میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تقریبات کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔نوشہرہ کے گرجا گروں (عبادت گاہوں)کرائسٹ چرچ،کیتھولک چرچ،پروفضل چرچ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے گرجا گروں کو جانے والے تمام راستوں کو چیک کرکے کلئیر قرار دیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔گرجا گروں کے داخلی مقامات پرواک تھرو گیٹ نصب کر دیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا نے کرسمس کے موقع پرتینوں عبادت گاہوں کا دورہ کیا۔سیکیورٹی انتظامات چیک کرکے مسیحی برادری کے منتظمین سے کہا  کہ نوشہرہ میں تمام اقلیتوں کوبھر پور تحفظ اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے۔ہم سب ان کے خوشیاں میں برابر کے شریک ہیں۔مسیحی برادری کی جانب سے پولیس کے سیکیورٹی  اقدامات پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کیساتھ اپنے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں