0

سرکاری دفاتر میں افسران کی عدم موجودگی سائلین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

بٹ خیلہ (مانند نیوز)سرکاری دفاتر میں افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری افسران کی حاضری کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار بٹ خیلہ کے سماجی و سیاسی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ میں قائم زیادہ تر سرکاری دفاتر میں افسران صبح مقررہ وقت پر موجود نہیں رہتے، ہر افسر اپنی مرضہ سے جب چاہے اور جس وقت چاہتے دفتر میں پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے ان دفاتر میں آنے والے سائلین کو سارا دن انتظار کرنا پڑتا ہے، جب ان کے اسٹنٹس سے پوچھا جاتا ہے تو افسران فیلڈ میں یا دوسری جگہ اجلاس میں شریک ہونے کے بہانے بنائیں جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں کانفرنس روم موجود ہے اس لیے اگر ضروری اجلاسیں بھی ہو تو کانفرنس روم میں منعقد ہونے کی وجہ سے افسران اس میں اسانی سے شرکت کرسکتے ہیں جبکہ اپنا دفتری کام بھی نمٹا سکتے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژنشوکت علی خان افسران کی دفاتر میں موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والے سائلین کو مشکلات سے نجات مل سکیں، انہوں نے محکمہ تعلیم کی طرح انتظامی افسران کے دفاتر میں بھی بائیومیٹرک سسٹم لگانے کا مطالبہ کردیا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں