0

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری

کراچی(مانند نیوز ڈیسک)کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیئے۔سیشن جج شرقی کراچی نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں