0

پنجاب، بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پنجاب میں خشک اور سرد موسم کے نتیجے میں بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے او پی ڈیز میں ان بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 دسمبر کو سانس کی تکلیف کے 16 ہزار 175 مریض آئے اور 4 ہزار 422 مریض بخار میں مبتلا ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 23 دسمبر کو سانس کے 25 ہزار 241 مریض رپورٹ ہوئے۔اِن مسائل پر طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جا رہا ہے کہ بچے اور بزرگ گرم لباس کیساتھ گرم مشروبات کا بھی استعمال کریں، صبح اور شام میں بلا ضرورت نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں