0

اعظم سواتی متنازع ٹویٹ کیس، ریاست کو نوٹس جاری

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس میں ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔سینیٹر اعظم سواتی نے بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کئے، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا، تفتیش کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پٹیشنز کی عمر 75سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیر تک جواب بھی طلب کر لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں