0

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ژجیانگ میں ایک دن میں 10 لاکھ کیسز رپورٹ

شنگھائی(مانند نیوز ڈیسک)چین میں کورونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہونا شروع ہو گیا جبکہ صنعتی صوبے ژجیانگ میں ایک دن میں 10 لاکھ نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔ شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے جبکہ چین میں کورونا کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ عالمی قوتیں شکوہ کر رہی ہیں کہ چین ایک بار پھر درست حقائق سامنے نہیں لارہا ہے، چین نے اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد بتانے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جس سے لگتا ہے کہ معاملہ گھمبیر ہے۔ دوسری جانب چینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 13 ہزار 583 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 242 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں